Showing posts with label food wastage. Show all posts
احوال ایک شادی کا جہاں کھانا ضائع نہیں ہوا !
احوال ایک شادی کا جہاں کھانا ضائع نہیں ہوا !
ہوگئے نہ حیران آپ بھی۔ میں بھی ہو گئی۔ یہ احوال ایک شادی کا ہے جس میں ، میرے ساتھ میری ہمدم نگہت خان بھی شریک تھیں۔ یہ شادی ارم مسیح کی تھی جو ہم دونوں کے گھر کے کاموں میں ہماری مددگار یعنی Maid تھی۔ ہم دونوں رات گئے تک مسیحی برادری کی اس تقریب میں شریک تھے۔ جہاں ہم شاہد ہوئے ان کی کچھ ایسی روایات کے کہ جنہوں نے ہم دونوں کو بہت متاثر کیا۔ قصّہ مختصر یوں کہ کچھ خاندانی رسومات اور دعائیہ کلمات سے فارغ ہوکر ایک خوش رُو اور خوش گُلو نوجوان نے مائیک تھاما اور حاضرین کو نہایت عزت و احترام سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کو اپنی اپنی نشستوں پر تشریف رکھنے کو کہا ساتھ میں یہ ہدایت بھی تھی کہ تمام لوگ اپنے اپنے بچوں کو اپنے ساتھ بٹھالیں کیونکہ کھانا لگنے والا ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ آپ لوگ پہلے ہی بڑٰی دیر سے آئے ہیں اس لئے مزید وقت ضایع نہ کریں۔ اس کے بعد وہ نوجوان یوں گویا ہوا
’’ پیارے بہن بھائیوں، کھانا آپ لوگوں کی میزوں پر ہی پیش کردیا جائے گا۔ پیٹ بھر کر سکون کے ساتھ کھانا کھایئے لیکن ضائع نہ کیجئے۔ رزق ضایع کرنے کو خدا پسند نہیں کرتا‘‘
یہ بات اُس نے کئی دفعہ دہرائی، حاضرین میں سے کسی کی پیشانی پر بل نہیں پڑے، جس سے میں نے یہ اندازہ لگایا کہ یہ مشق ان کے ہاں عام ہے۔ بہرحال کھانا پیش کیا گیا، حاضرینِ محفل نے نہایت سکون کے ساتھ کھانا کھایا۔ یقین کیجئے کوئی افرا تفری نہیں تھی۔ شادی ہال میں صرف کھانا پیش کرنے والے متحرک تھے۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے خود اٹھ کر کئی میزوں کو دیکھا، کسی میز پر پلیٹوں میں بچا ہوا کھانا نظر نہیں آیا۔
دل کو بہت خوشی ہوئی، کاش یہ عمل عام ہوجائے اور لوگ اس کی اہمیت کو سمجھ جائیں۔
Tuesday, February 13, 2018
Posted by Fahmina Arshad